ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں، محمد حفیظ

ویب ڈیسک  اتوار 26 جنوری 2020
کھلاڑی جب تک فٹنس اور پرفارمنس دے رہا ہو تو اسے ٹیم میں رہنا چاہیے ،محمد حفیظ

کھلاڑی جب تک فٹنس اور پرفارمنس دے رہا ہو تو اسے ٹیم میں رہنا چاہیے ،محمد حفیظ

لاہور: محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر بے حد خوش ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ میرے پاس پاکستان کی فتح میں کردار ادا کرنے کا اچھا موقع تھا، میچ جتوانے کی خوشی ہے ، جو کمی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں،  میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا اور جوں ہی موقع ملا میں نے پرفارم کیا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم انتظامیہ اور آفیشلز سے کو پیش کش کی تھی کہ اگر میری جگہ نہیں بنتی تو بتادیں، اگر معاملات پر سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے لیا جائے تو معاملات بہتر ہوجاتے ہیں، پہلے میچ میں شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی پر بہت خوشی ہوئی اور دوسرے میچ میں کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر بے حد خوش ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ کھلاڑی جب تک فٹنس اور پرفارمنس دے رہا ہو تو اسے ٹیم میں رہنا چاہیے جب کہ 29  جنوری کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہے ، پر امید ہوں ٹیسٹ کلیئر کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔