مشرق وسطیٰ میں حالات بہترہونے سے تیل قیمتیں گریںآئی ای اے

15 ڈالرفی بیرل تک کمی نان اوپیک پیداوارکے ریکارڈ سطح پرپہنچنے کابھی نتیجہ ہے


AFP November 14, 2013
خام تیل کی عالمی منڈی پردباؤ میں جلد اضافہ ہو سکتا ہے، ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری ۔ فوٹو : فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی صورتحال میں بہتری اور نان اوپیک سپلائی کے ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا نتیجہ ہے مگر عالمی آئل مارکیٹ پر دبائو میں جلد اضافہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق یورپ کی غیرمتوقع ٹھوس طلب کے باعث رواں سال تیل کی عالمی کھپت پرانے اندازے سے بڑھ سکتی ہے۔



تاہم خام تیل کی قیمتوں میں کمی خاص طور پر ڈرامائی ہے۔ رپورٹ میں اکتوبر کے اختتام اور نومبر کے آغاز پر خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 15 ڈالر فی بیرل تک کمی کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کی 4 بڑی وجوہ ہیں جس میں ستمبر کے آغاز میں شام کے ساتھ کیمیائی ہتھیاروں پر ڈیل، ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں بریک تھرو کی امید، غیرمعمولی مضبوط موسمیاتی عوامل اور نان اوپیک پیداوار کی ریکارڈ سطح ہے۔