فوج اور عوام کے خلاف سازش ناکام بنانا ہوگی حافظ سعید

ملک کی حفاظت کیلیے سیاسی ومذہبی جماعتیں اورعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں


INP November 15, 2013
ہم دفاع کے لیے جانیں قربان کرنیوالے فوجی جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،خطاب ۔ فوٹو: فائل

جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسرحافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کے لیے گہری سازشیں کی جارہی ہیںجنھیں متحد ہوکر ناکام بنانا ہوگا۔

کلمہ طیبہ کی بنیاد پربننے والے اس ملک کی حفاظت کے لیے سیاسی ومذہبی جماعتیں اورعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔ہم اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شہدا کے ورثا وہ عظیم لوگ ہیں جن کے بیٹوں نے ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔وہ جمعرات کو مرکز طیبہ مرید کے میں2 روزہ علما کنونشن کی اختتامی نشست سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کوآپس میں لڑانے کے لیے امریکا ،اسرائیل اور انڈیا مل کرسازشیں کر رہے ہیں۔



حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف امریکا وبھارت کی خفیہ جنگ کو بے نقاب کرے۔ ڈرون حملے ملک کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہیں، حکومت روکنے کا بندوبست کرے۔نیٹوسپلائی طورخم اور چمن سے بھی بند ہونی چاہیے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے باہمی اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک گیر تحریک چلائیں گے۔دشمنان اسلام کی خواہش ہے کہ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان گہری خلیج حائل کردی جائے تاکہ وہ یہاں آسانی سے اپنے مذموم ایجنڈے پورے کر سکیں۔حکومت کوامریکا کی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ سے باہر نکلنا ہو گااور پالیسیوں پر نظرثانی کرنی ہو گی۔دفاع پاکستان پرسیاست کرنے کے بجائے حکومت کو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کواکٹھاکرناچاہیے۔