پختونخوا حکومت کوغیرمستحکم نہیں کریں گے پرویزرشید

پالیسی واضح ہے کہ عوام نے جس جماعت کومینڈیٹ دیاہے اسے حکومت کاحق حاصل ہے، پرویز رشید


INP November 15, 2013
پالیسی واضح ہے کہ عوام نے جس جماعت کومینڈیٹ دیاہے اسے حکومت کاحق حاصل ہے، پرویز رشید فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشیدنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کوغیرمستحکم کرنے کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنے گی۔

(ن) لیگ کے قائدنوازشریف واضح کہہ چکے ہیں کہ خیبرپختونخواکے عوام نے جس جماعت کو مینڈیٹ دیا ہے اسے حکومت کرنیکا پورا حق حاصل ہے،(ن) لیگ کی اس حوالے سے پالیسی بالکل واضح ہے اور کسی کو اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہو ناچاہیے۔



جمعرات کو ان میڈیارپورٹس پر کہ (ن) لیگ دوسری جماعتوں سے مل کر خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت قائم کرے گی پرپارٹی ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ہماری یہ واضح پالیسی ہے کہ ہم کسی بھی حکومت کو غیر مستحکم کرنے یاگرانے میں نہ تو حصہ بنیںگے اورنہ ہی خود کوئی ایسی کوشش کرینگے،ہم چاہتے ہیںکہ کے پی کے میںتحریک انصاف کی حکومت قائم رہے اوروہ عوام کیلیے کام کرے کیونکہ عوام نے اس جماعت کو کام کرنے کامینڈیٹ دیا ہے اس لیے (ن) لیگ یہی چاہے گی کہ وہ صوبے کی عوام کو کچھ کر کے دکھائے۔