پی ایس ایل کا نیا گانا سن کر مداح مایوس، لوگوں کو علی ظفر کی یادستانے لگی

ویب ڈیسک  بدھ 29 جنوری 2020
علی ظفر نے پی ایس ایل کے گانے کا جو معیار بنایا تھا اس تک کوئی بھی نہیں پہنچ پایا ہےسوشل میڈیا صارفین

علی ظفر نے پی ایس ایل کے گانے کا جو معیار بنایا تھا اس تک کوئی بھی نہیں پہنچ پایا ہےسوشل میڈیا صارفین

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا تاہم اس گانے کو لے کر بہت سے پاکستانیوں کی امیدیں مایوسی میں بدل گئیں کیونکہ لوگ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں اس بار بہترین کی توقع کررہے تھے۔

پی ایس ایل 5 کے گانے ’’تیار ہیں‘‘ کو پاکستان کے 4 معروف گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔ گانے کی ہدایت کار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان(لال کبوتر) نے دی ہے۔ جب کہ گانے میں چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ملک کے 4 نامور گلوکاروں کی موجودگی کے باعث گانے کو لے کر لوگوں کی توقعات بہت بڑھ گئی تھیں اور لوگ امید کررہے تھے کہ شاید اس بار پی ایس ایل کا نیا گانا گزشتہ سیزن کے مقابلے میں بہتر ہوگا تاہم یہ گانا لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا جب کہ پی ایس ایل کے مداحوں کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی ہے جنہوں نے پی ایس ایل کے پہلے، دوسرے اور تیسرے سیزن کے گانے گائے تھے اور ان گانوں کو بے تحاشہ مقبولیت ملی تھی۔

آئیے دیکھتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نئے گانے کو لے کر سوشل میڈیا پر کس طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا علی ظفر نے پی ایس ایل کے گانے کا جو معیار بنایا تھا اس تک کوئی بھی نہیں پہنچ پایا ہے۔ علی ظفر نے اب تک کا بہترین پی ایس ایل کا ترانہ گایا ہے۔

https://twitter.com/zahidjehan10/status/1222444303584301057

https://twitter.com/Tanii_says/status/1222456622800424960

صارفین نے ایک تصویر کے ذریعے پی ایس ایل کے گانے کی وضاحت کرنے کی کوشش کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ پی ایس ایل ون اور ٹوسیزن کے گانے بہترین تھے تاہم باقی سیزن کے گانے بد سے بدتر ہوتے گئے۔

https://twitter.com/unparh_einstein/status/1222451419795591168

کچھ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا سن کر ہماری ایسی حالت ہوگئی ہے۔

https://twitter.com/sourvelvett/status/1222412521602273285

 

ارم نامی خاتون نے پی ایس ایل کا نیا گانا سننے کو وقت کا ضیاع قرار دیا اور اس گانے کا بالکل مسترد کردیا۔

https://twitter.com/irum_maverick/status/1222397618409656326

https://twitter.com/Oybanto/status/1222363153981476864

ایک صارف نے علی عظمت کی ایک رئیلیٹی شو کی ویڈیو شیئر کرائی جس میں وہ ایک شخص کے گانے کا مذق اڑارہے ہیں اورکہا کہ یہ مکافات عمل ہے۔

کچھ صارفین نے کامران اکمل کی تصویر شیئر کرائی اور لکھا کہ یہ اب بھی پی ایس ایل کا گانا بہتر گاسکتے ہیں۔

https://twitter.com/hamzalicohalic/status/1222452217636106240

حیدر علی نامی شخص نے ایک مزاحیہ تصویر شیئر کرائی اورلکھا پی سی بی پی ایس ایل کا گانا ریلیز کرنے کے بعد قوم سے مذاق کرتے ہوئے۔

 

کچھ لوگوں نے نئے گانے کی تعریف بھی کی کرن شاہ نامی خاتون نے لکھا سب اتنی برائی کررہے ہیں لیکن مجھے یہ گانا سچ میں پسند آیا ہے۔

https://twitter.com/KShahbee/status/1222436110460248064

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔