قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل کا حوروں والے ٹیکے کا تذکرہ

ہمیں حوروں والا ٹیکا لگادیں تاکہ ہمیں اور کچھ نظر نہ آئے،عبدالقادرپٹیل


ویب ڈیسک January 31, 2020
وزرا ایسا نہ سمجھیں کہ ہماری گہری نظر نہیں ہے،عبدالقادرپٹیل فوٹوفائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وزرا ایسا نہ سمجھیں کہ ہماری گہری نظر نہیں ہے یا توہمیں حوروں والا ٹیکا لگادیں تاکہ ہمیں اور کچھ نظر نہ آئے۔

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے ایوان زیریں میں پیش ہونے والے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل2020 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا بل پہلے ہی قائمہ کمیٹی میں موجود ہے، بل معمولی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ ایوان میں پیش کیا گیا ہے۔

عبدالقادرپٹیل نے کہا انسداددہشتگردی کا بل پہلے ہی قائمہ کمیٹی میں موجود ہے، وزرا ایسا نہ سمجھیں کہ ہماری گہری نظر نہیں ہے یا توہمیں حوروں والا ٹیکا لگادیں تاکہ ہمیں اور کچھ نظر نہ آئے۔