انڈونیشیا میں مگرمچھ کے گلے میں پھنسے ٹائر کو نکالنے پر انعام کا اعلان

گردن میں ٹائر پھنسے ہونے کی وجہ سے مگر مچھ شکار نہیں کر پا رہا جس سے اس کی صحت گرتی جارہی ہے


ویب ڈیسک January 31, 2020
کئی ماہ سے موٹر سائیکل کا ٹائر مگر مچھ کی گردن میں پھنسا ہوا ہے، فوٹو : اے ایف پی

انڈونیشیا میں 13 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ کی گردن میں موٹر سائکل کا ٹائر پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے مقامی انتظامیہ نے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر پالو کی مقامی انتظامیہ ایک ایسے مگر مچھ کی مدد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی گردن کے گرد موٹرسائیل کا ٹائر کئی ماہ سے پھنسا ہوا ہے، جس کی وجہ سے مگر مچھ کو کھانے پینے اور شکار میں دقت کا سامنا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو غصے سے بپھرے ہوئے مگرمچھ کے قریب جانے سے منع کیا ہے، وائلڈ لائف محکمے کی ناتجربہ کاری اور وسائل کی کمی کے باعث مگر مچھ کی اب تک مدد نہیں کی جاسکی ہے جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے پالتو مگر مچھ کے کرتب دکھانے والوں سے مدد کی درخواست کردی ہے۔

انتظامیہ نے اعلان کیا ہے جس بھی بہادر کرتب باز نے مگر مچھ کے گلے سے ٹائر کو نکال دیا اسے بھاری رقم ادا کی جائے گی۔ تاہم انعام کی مالیت نہیں بتائی گئی ہے۔ ٹائر پھنسے ہونے کی وجہ سے مگر مچھ کی خوراک میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے مگر مچھ کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

مقبول خبریں