نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے تحت قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ

پروگرام کے لئے تمام نجی بینکس کی خدمات حاصل کی جائیں گی


ویب ڈیسک February 01, 2020
پہلے مرحلے میں کامیاب درخواست گزاروں کوقرض کی تقسیم شروع کردی گئی ہے: فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراوروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کواسلامی بینکنگ کے تحت اپریل سے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروگرام کے لئے تمام نجی بینکس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

عثمان ڈارنے اس متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اسلامی بینکنگ کے تحت قرض کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا، گورنراسٹیٹ بینک اوراسٹیک ہولڈرزسے مشاورت مکمل کرلی ہے، پہلے مرحلے میں کامیاب درخواست گزاروں کوقرض کی تقسیم شروع کردی گئی ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں نوجوان اسلامی بینکنگ کے تحت قرض حاصل کرسکیں گے۔