راولپنڈی میں دکان میں سوئے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت فیروز خان،حیدر اور اسامہ کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک February 01, 2020
جاں بحق افراد سردی کی وجہ سے دکان میں سوئے تھے فوٹو: فائل

روات میں واقع ایک دکان میں سوئے 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں روات کے علاقے جتھہ ہتھیال میں واقع ایک دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ان کی شناخت فیروز خان، حیدر اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد رات کو دکان میں سوئے تھے، دکان میں دھواں بھرنے سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔