محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

بورڈ نئی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا جس کے بعد نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک February 03, 2020
بورڈ نئی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا، ذرائع فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ پنجاب کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جب کہ محکمہ داخلہ نے موصولہ رپورٹس محکمہ صحت کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کا اسپیشل میڈیکل بورڈ نئی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں حکومت پنجاب نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کرے گی۔

مقبول خبریں