فنکاروں کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر آوازاٹھانی چاہیے، فنکار


ویب ڈیسک February 05, 2020
بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر آوازاٹھانی چاہیے ، فنکار فوٹوفائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی آج کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔ اس موقع پر فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرکے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا اس یوم کشمیر پر بدقسمت تصادم کے نتیجے میں کھونے والی ہر جان اور ہر زندگی کو یاد کررہے ہیں۔

https://twitter.com/Mashionpk/status/1224966371026620418

اداکار فیصل قریشی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کشمیر میں کشمیر ہوں کوئی میری صدا سن لے آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے۔ نہ بتانا نہ توڑنا بس چین سکھ دیدے آزاد ہم کو ہم سے ہی کرلے۔



اداکارہ ومیزبان شائستہ لودھی نے انسٹاگرام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا اصل جرم وہ ہے جب ہم وہاں خاموش ہوجاتے ہیں جہاں ہمیں بولنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر آوازاٹھانی چاہیے اس کے علاوہ اقوام متحدہ کو بھی اس مسئلے پر نوٹس لینا چاہیے۔

[instagram-post url="
"]

رابی پیرزادہ نے بھی کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے کشمیریوں کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔