دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مائنز حکام


ویب ڈیسک February 12, 2020
جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مائنز حکام۔ فوٹو : فائل

کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کانکن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین بھائیوں سمیت 4 کانکن جاں بحق ہوگئے، مائنز حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹے بعد لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق تحصیل مسلم باغ سے ہے۔

مقبول خبریں