لاہور انارکلی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

ملزمان کے برآمد ہونے والا بارودی مواد اسی قسم کا ہے جو انار کلی بم دھماکے میں استعمال ہوا ہے، پولیس


ویب ڈیسک November 20, 2013
گزشتہ ماہ انارکلی کی فوڈ اسٹریٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے. فوٹو : فائل

پولیس نے انار کلی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس نے انار کلی بم دھماکے میں ہونے والی پیشرفت کے نتیجے میں جوہر ٹاؤن سے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، حراست میں لئے گئے ملزمان کے نام سردار اور عبداللہ ہیں جن کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار ملزمان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا بارودی مواد اسی قسم کا ہے جو انار کلی بم دھماکے میں استعمال ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انارکلی کی فوڈ اسٹریٹ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں