پاکستانی خواتین کا امن کے لیے نہایت موثر کردارہے امریکا

پاکستانی خواتین نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے مثبت تشخص اجاگرکیا، ایلس ویلز


ویب ڈیسک February 13, 2020
پاکستانی خواتین کے پہلے 15 رکنی دستے کو گزشتہ ہفتے بہترین کارکردگی پر تمغوں سے بھی نوازا گیا: فوٹو: فائل

امریکی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلزکا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کا امن کے لیے کردارنہایت متاثرکن ہے۔

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزبھی پاکستانی خواتین سے متاثرہوئے بغیرنہ رہ سکیں۔ ایلس ویلزنے پاکستانی خواتین کے امن کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا کردارنہایت متاثرکن ہے اور امن کیلئے ان کی خدمات کلیدی ہیں۔

ایلس ویلز نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین 'پیس کیپرز' کی کارکردگی کی خوب تعریف کی گئی۔ پاکستانی خواتین کانگومیں اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

پاک فوج کی خواتین اہلکاروں کے پہلے 15 رکنی دستے کوگزشتہ ہفتے بہترین کارکردگی پرتمغوں سے بھی نوازا گیا جب کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کا 16 سے 18 فروری تک چارروزہ دورہ پاکستان بھی ان خدمات کا اعتراف ہے۔

https://twitter.com/State_SCA/status/1227346172920156161