زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکا مزید اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک February 13, 2020
زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔