- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
افغانستان کے مدرسے میں زوردار دھماکا، 5 طلبا جاں بحق
کابل: افغانستان کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 طلبا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ ایک دوسرے واقعے میں برفانی تودا گرنے سے 20 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ضلع دست آرچی میں واقع ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے میں 5 طلبا جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد دھماکے کے بعد ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور اُسے کلیئر قرار دیکر انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب صوبے دائکنڈی میں برفانی تودا گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خراب موسم اور بارشوں کے باعث 2 ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔
ادھر امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے موقع پر ایک دوسرے کے خلاف پُرتشدد حملوں اور کارروائیاں بند کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود آج مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 5 طلبا لقمہ اجل بن گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔