محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی غیر معیاری سی این جی والی گاڑیوں کیخلاف مہم چلانے کی ہدایت

غیر معیاری سی این جی والی گاڑیوں کے خلاف مہم میں صوبےکےتمام کمشنرز اورریجنل پولیس افسران کی مدد لی جائے،ممتاز جکھرانی


ویب ڈیسک November 21, 2013
حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے کرائے پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز جکھرانی نے متعلقہ افسران کو سندھ بھر میں غیرمعیاری سی این جی والی پبلک اور کمرشل گاڑیوں کے خلاف مہم شرو ع کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صوبے کے عوام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں غیر معیاری سی این جی والی گاڑیوں کے خلاف مہم کو کامیاب کرنے کے لئے سندھ کے تمام کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران کی مدد لی جائے گی تاکہ ایسی گاڑیوں کے خلا ف کارروائی کی جا سکے جو انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

میرممتاز جکھرا نی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے کرائے پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورایسی گاڑیوں پرنہ صرف جرمانہ عائد کیا جائے بلکہ خلاف ورزی کرنے وا لی گاڑیوں کی پرمٹ بھی منسو خ کردیئے جا ئیں۔

مقبول خبریں