’تونے کیسا جادوکیا‘، جمائما کی دلچسپ ٹوئٹ

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
 میں پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اورٹرک آرٹ کی بہت بڑی مداح اوردلدادہ ہوں، جمائما: فوٹو: فائل

میں پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اورٹرک آرٹ کی بہت بڑی مداح اوردلدادہ ہوں، جمائما: فوٹو: فائل

 لندن: جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق شوہروزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک دلچسپ پوسٹرٹوئٹ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ویسے توکئی برسوں سے پاکستان کوخیرباد کہہ چکی لیکن ان کی اپنے سابق شوہر، پاکستان اور یہاں کے سیاسی معاملات سے دلچسپی کم نہیں ہوئی، انہوں نے ٹوئٹرپروزیر اعظم سے متعلق ایک دلچسپ پوسٹر شیئرکیا ہے۔

جمائما کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر پر دکھایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری کرسی پربراجمان ہیں۔ ان کے ایک جانب قومی پرچم ہے۔ وزیر اعظم کے عقب میں ان کی موجودہ اہلیہ اورخاتون اول بشریٰ بی بی ہیں جن کے سامنے ایک شیشے کی گیند نما چیز ہے جس پر تحریر ہے کہ ’تونے کیسا جادو کیا؟‘‘۔ اسی پوسٹر میں جمائما خان بھی نظر آرہی ہیں، انہیں سفید دوپٹہ اوڑھے قدرے افسردہ دکھایا گیا ہے۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1229499394237571072

پوسٹرکے ساتھ جمائما خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ کسے لالی ووڈ پوسٹر پسند نہیں؟ لاہورمیں ایک دوست نے اس لالی ووڈ پوسٹر کی جانب توجہ دلائی ہے۔

اپنے اگلے ٹوئٹ میں جمائما خان نے وضاحت کی ہے کہ اس کا مقصد ہرگرکسی کی تضحیک نہیں، اکثریت کی طرح میں بھی اسے مزاحیہ انداز میں ہی لیا ہے، میں پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اورٹرک آرٹ کی بہت بڑی مداح اوردلدادہ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔