سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس: پاکستان کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

خالد محمود  بدھ 19 فروری 2020
سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملوں کے متاثرین ابھی تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں، عائشہ فاروقی۔ فوٹو: فائل

سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملوں کے متاثرین ابھی تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں، عائشہ فاروقی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکوں کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی برسی کے موقع پر ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گرد حملوں کے متاثرین ابھی تک انصاف کی راہ تک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو شواہدکی موجودگی کے باوجودانصاف کی فراہمی میں تاخیربھارتی حکومت کی جانب سے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو اپنی بربریت کے لئے انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔