تربت چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد مارے گئے

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 20 فروری 2020
فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا علاقے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا علاقے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا علاقے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔