- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور انٹیلی جنس بیور کا گریڈ 20 یا 21 کا افسر شامل ہوگا۔ ڈی جی ایف آئی اے بطور کنوینر کسی بھی ممبر کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کو وزیرِاعظم آفس کی جانب سے ایک درجن سے زائد سوالات بھجوادیے گئے ہیں، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ معاملے میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں، جب کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے مقامی انتظامیہ اور حکومتی اداروں نے کیا حفاظتی اور پیشگی اقدامات کیے۔
کمیٹی حقائق کے تناظر میں ذمہ دار افراد، اداروں یا افسران کا تعین کرے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ قیمتوں میں اضافہ کسی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش تو نہیں، جب کہ کمیٹی مستقبل کے حوالے سے سفارشات بھی پیش کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔