چوری کے الزامات، سابق آسٹریلوی کرکٹر گاڑی میں سونے پر مجبور

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 22 فروری 2020
پومرز باش پر سال نو کے موقع پر اینالو میں واقع شاپنگ سینٹر کے باہر سے سائیکل چرانے کا الزام ہے۔فوٹو: فائل

پومرز باش پر سال نو کے موقع پر اینالو میں واقع شاپنگ سینٹر کے باہر سے سائیکل چرانے کا الزام ہے۔فوٹو: فائل

 پرتھ: ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر لیوک پومرز باش گرفتاری سے بچنے کیلیے ان دنوں کار میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس نے سابق کرکٹر لیوک پومرز باش کیخلاف چوری کے 2 مختلف واقعات پر عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے، جس پر گذشتہ بدھ کو پیش ہونا تھا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا، اب ان کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، وہ 2008 سے 2013 کے دوران آئی پی ایل سائیڈز کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پومرز باش پر سال نو کے موقع پر اینالو میں واقع شاپنگ سینٹر کے باہر سے سائیکل چرانے کا الزام ہے،انھوں نے اس کے چند ہفتوں بعد شراب کی دکان سے پری مکسڈ اسپرٹس کے 10 پیکٹ بھی چرائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔