مارچ سے پوسٹ آفس میں ڈھائی لاکھ نوکریاں دیں گے، مراد سعید

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 22 فروری 2020
سڑکیں ٹورازم کوفروغ دینے کیلیے بنیں گی، این ایچ اے کومنافع بخش ادارہ بنادیا، خطاب
 فوٹو: فائل

سڑکیں ٹورازم کوفروغ دینے کیلیے بنیں گی، این ایچ اے کومنافع بخش ادارہ بنادیا، خطاب فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مارچ سے پوسٹ آفس سے اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔

مراد سعید نے نوجوانوں کیلیے انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم مارچ سے پوسٹ آفس سے اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کا ریونیو 16ماہ میں27 ملین بڑھایا ہے، دس ارب 90 کروڑکی ریکوری کرچکے ہیں، جو این ایچ آئے کا انٹرنشپ پروگرام مکمل کریگا اس کو نوکری بھی فراہم کی جائیگی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا مارچ سے پوسٹ آفس میں اڑھائی لاکھ نوکریاں دیں گے۔ پوسٹ آفس مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو رہا ہے جو فرنچائز پر مشتمل ہوگا جہاں نوجوانوں کو نوکریاں مہیا کی جائیں گی، فرنچائز پوسٹ آفس پرسرکارکاکوئی پیسہ نہیں لگے گا، ایک لاکھ پچیس ہزار فرنچائز پوسٹ آفس کھولے جائیں گے، آئیڈیاز فراہم کرنے والوں کوکاروبار میں مدد فراہم کی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔