- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی
لاہور: پی ایس ایل فائیو کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا۔
ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گری جس میں شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ملتان کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف نے 50 رنز، شاہد آفریدی 11، معین علی 10، خوشدل شاہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ روسو کوئی رن نہ بناسکے اور پویلین لوٹ گئے۔
ملتان سلطانز نے تمام اوورز کھیلتے ہوئے 164 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا جب کہ بالنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالر عماد بٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 165 رنز کا ہدف 17 اوورز میں حاصل کرلیا۔ لیونک رونکی نے 74، کولن منرو نے 50 اور ڈیوڈ میلان نے 35 رنز اسکور کیے۔ کھیل کے دوران بہترین کارکردگی پر لیوک رونکی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔