بنگلہ دیشی ہینڈبال ٹیم کے نوجوان گول کیپرروڈ حادثے میں جاں بحق

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 23 فروری 2020
سوہان نے گزشتہ برس نیپال میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمزمیں بنگلہ دیش کی نمائندگی بھی کی تھی۔ فوٹوفائل

سوہان نے گزشتہ برس نیپال میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمزمیں بنگلہ دیش کی نمائندگی بھی کی تھی۔ فوٹوفائل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی ہینڈبال ٹیم کے 21 سالہ گول کیپر سوہان الرحمان روڈ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

گول کیپر سوہان الرحمان کی موت گزشتہ دن کشتیہ میں ہونیوالے ٹریفک حادثے میں پیش آئی، وہ اپنے کزن کے ہمراہ موٹر بائیک پر سوار تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی غیر لائسنس شدہ گاڑی نے ان کی بائیک کو ہٹ کیا۔

دونوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا تاہم جانبر نہیں ہوسکے، سوہان نے گزشتہ برس نیپال میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمزمیں بنگلہ دیش کی نمائندگی بھی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔