چینی صدر جون میں پاکستان کا دورہ کریں گے

خالد محمود  اتوار 23 فروری 2020
دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پربات چیت ہوگی فوٹو:فائل

دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پربات چیت ہوگی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ کا رواں سال جون میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان حتمی شیڈول کیلیے بات چیت جاری ہے، چینی صدرکے مجوزہ دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پربات چیت ہوگی اور دورے سے قبل ان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔