ٹریفک حادثات وواقعات میں غیرملکی سمیت 4 افراد ہلاک

فلپائنی شہری بحری جہازسے پراسرارطور پرگرا،لاش فلپائنی سفارتخانے کے حوالے


Staff Reporter November 24, 2013
ملیرکے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق،خاتون کو گاڑی نے کچل دیا۔ فوٹو: فائل

VATICAN CITY: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و واقعات میں خاتون اور فلپائنی نژاد باشندے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے ر یکسر پل حسن اولیا چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی35 سالہ خاتون زوجہ غلام حسین ہلاک ہوگئی متوفیہ کی لاش سول اسپتال لائی گئی ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے ٹرک لے کر فرار ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفیہ حسن اولیا کالونی پاک کالونی کی رہائشی تھی ،فلپائنی نژاد باشندہ کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر ایک برتھ نمبر 5 پر کیپٹن کوس کس بحری جہاز سے پراسرار طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔



پولیس کے مطابق متوفی کی39 سالہ شوجی عرف مولیتا ولد کار گوس کے نام سے شناخت ہوئی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش فلپائنی سفارتخانے کے حوالے کر دی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی فلپائن سے جہاز میں سامان لے کر آیا تھا، کورنگی کی بسم اﷲ کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے25سالہ دانش ولد ناصر حسن ہلاک ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی کورنگی نمبر 4کا رہائشی تھا،ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر32سالہ شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی،ریلوے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے،متوفی کس ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوا ہے اس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔