- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
ڈیری مصنوعات کا باقاعدہ استعمال فالج کا خطرہ کم کرسکتا ہے، تحقیق
لندن: ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ دودھ ، دہی، پنیر اور ڈیری سے بنی مصنوعات کا باقاعدہ استعمال مستقل اپاہج بنانے والے خوف ناک مرض فالج کے خطرے کو دور رکھتا ہے۔
یہ تحقیق آکسفرڈ یونیورسٹی میں ہوئی جس میں ایک بہت بڑا سروے کیا گیا۔ سروے میں یورپ کے 9 ممالک کے 4 لاکھ افراد نے کم ازکم ایک سال تک کے لیے حصہ لیا اور ان سے سوال نامے پر کروائے گئے جس میں لوگوں سے ان کی صحت اور غذا کے بارے میں ایک مخصوص عرصے تک سوالات کیے گئے۔
سروے سے نتیجہ برآمد ہوا کہ ڈیری مصنوعات اس انتہائی تکلیف دہ فالج کے حملے کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح روزانہ ایک گلاس دودھ پینے سے اشکیامک اسٹروک کا خطرہ پانچ فیصد کم ہوسکتا ہے۔
دودھ اور اس سے بنی اشیا کے علاوہ شرکا سے پھلوں اور سبزیوں کے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ریشے دار (فائبر) پھل اور سبزیوں کا استعمال بھی ہر طرح کے فالج سے دور رکھتا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل ڈیری مصنوعات کو دل کے لیے مضر قرار دیا جاتا رہا تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ دودھ اور اس سے بنی اشیا بلڈ پریشر کو بھی قابو میں رکھتی ہیں۔
اس تحقیق کی تفصیلات یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہوئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ روزانہ دو سو گرام پھل اور سبزیاں کھائی جائیں تو اس سے فالج کا خطرہ 13 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انڈہ مضر نہیں اور درحقیقت ایک انڈہ کھانا فالج روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔