جونیئر اوپن اسکواش طیب اسلم تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

اپنے ہی صوبے کے عاکف کو زیر کیا، ارباب نے حمزہ اور سیف نے فیضان کو مات دی


Sports Reporter November 25, 2013
5 روزہ چیمپئن شپ کے10 ایونٹس میں ریکارڈ269 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

5ویں روشن خان پاکستان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ اتوار سے پی این جہانگیر خان روشن خان اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔

افتتاحی روز انڈر19 بوائز ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے ٹاپ سیڈ خیبر پختونخوا کے طیب اسلم نے دوسرے رائونڈ میں باآسانی کامیابی حاصل کرلی،انھوں نے خیبر پختونخوا ہی کے عاکف زیب کو 11-2،11-4 اور 11-7 سے مات دی ،قبل ازیں طیب اسلم کو پہلے رائونڈ میں بائی ملنے کے سبب اگلے مرحلہ تک رسائی ملی تھی، 11 ہزار ڈالر ز کی انعامی رقم کی اس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دوسرے رائونڈ میں ارباب اعجاز نے حمزہ دانیال احمد،سیف اللہ خان نے فیضان خان، علی عمران نے عطا اللہ شاہ اورانس غضنفر نے ایم آصف کو شکست دی۔



پہلے راونڈ میں دانیال احمد نے افتخار تقی، سیف اللہ خان نے تیمور ایاز،عامر خان نے عدیل،مدثر شاہی نے علی دائود زیدی،عمر علائو الدین نے حیدر شہزاد، اسرار احمد نے ایم ابراہیم نورانی، فیضان رحیم نے معیز خرم اور زین سلمان ہاشمی نے سکندر خان کومات دی، چیمپئن شپ کے پہلے دن بوائز کے انڈر17، انڈر 15،انڈر13،انڈر11 اورانڈر11 ایونٹس کے پہلے راونڈ مقابلے بھی شروع ہوئے،دوسرے دن پیر کو گرلز کے انڈر19، انڈر17 ، انڈر15 اور انڈر11 کے ایونٹس کا آغاز ہوگا،طاہر حسن چیمپئن شپ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،5 روزہ چیمپئن شپ کے10 ایونٹس میں ریکارڈ269 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔