- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- وفاقی کابینہ اجلاس؛ آئی ایم ایف معاہدہ اور سیکیورٹی صورتحال ایجنڈے میں شامل
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
نسیم شاہ کی بولنگ اسپیڈ سے زیادہ معیار پر توجہ مرکوز
لاہور: نسیم شاہ کی بولنگ اسپیڈ سے زیادہ معیار پر توجہ مرکوز ہے،پیسر کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کا ریکارڈ توڑنے کے بارے میں نہیں سوچتا، یارکر سمیت بولنگ میں اپنی مہارت بہتر بنانا چاہتا ہوں۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ میں شعیب اختر کا انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑنے کے بارے میں نہیں سوچتا، میری توجہ یارکرز میں مہارت سمیت اپنی بولنگ کا معیار بہتر بنانے پر مرکوز ہے،ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا، اس فارمیٹ میں بھی قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔
پیسر نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر کا اعزاز حاصل کرنا یادگار لمحہ تھا، اپنی کامیابی کے سفر میں ہمیشہ محنت پر یقین رکھا،نوجوانوں کیلیے بھی پیغام ہے کہ یہی راستہ اختیار کریں۔
ایک سوال پر نسیم شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کا موقع ملنا بڑے فخر کی بات ہے،ابتدائی دونوں میچز میں احتیاط برتتے ہوئے میدان میں اتارنے سے گریز کیا گیا لیکن اب مکمل فٹ ہوں، گذشتہ سال انجرڈ ہونے کی وجہ سے کوئی میچ نہیں کھیل پایا تھا لیکن پریشانی اس لیے نہیں ہوئی کہ ڈریسنگ روم میں خاندان جیسا ماحول تھا۔
انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین کپتان اور کرکٹ کی گہری سمجھ بوجھ رکھتے ہیں،بولنگ کرتے ہوئے بھی ان کی رہنمائی کا بہت فائدہ ہوتا ہے،اس بار بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کمبی نیشن بڑا متوازن اورپوری امید ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔