پورے کاروباری اثاثوں پر انکم سپورٹ لیوی کا اطلاق نہیں ہوگا

اثاثوں سے واجبات نکالنے کے بعد بچنے والے کاروباری سرمائے پر نافذ ہوگی، ایف بی آر


Numainda Express November 29, 2013
اثاثوں سے واجبات نکالنے کے بعد بچنے والے کاروباری سرمائے پر نافذ ہوگی، ایف بی آر فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ پورے کاروباری اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی کا اطلاق نہیں ہوگا اور صرف بزنس کیپٹل پر انکم سپورٹ لیوی کا اطلاق ہوگا۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ سرکلر نمبر 13 میں کہا گیا ہے کہ کاروباری افراد کا بزنس کیپٹل ان کے بزنس اثاثہ جات سے الگ ہوتا ہے۔

بزنس اثاثہ جات سے بزنس واجبات نکالنے کے بعد جو رقم بچتی ہے وہ رقم بزنس کیپٹل کے زمرے میں آتی ہے اور اسی رقم پر انکم سپورٹ لیوی کا اطلاق ہوگا اور ٹیکس دہندگان کی طرف سے اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں جو منقولہ اثاثہ جات کی ویلیو ظاہر کی گئی ہوگی ان پر اسی ویلیو کے مطابق انکم سپورٹ لیوی وصول کی جائیگی۔