پی سی بی نے وسیم باری اور محمد الیاس سمیت مزید 12 ملازمین کو گھر بھیج دیا

پی سی بی اپنے ملازمین کی مدت ملازمت میں طویل عرصے کے بجائے ایک ماہ تک کنٹریکٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔


Sports Reporter November 30, 2013
30 دسمبر تک مزید 150 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، پی سی بی ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2 سابق ٹیسٹ پلیئرز وسیم باری اور محمد الیاس سمیت مزید12 ملازمین کو گھر بھیج دیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی اپنے ملازمین کی مدت ملازمت میں طویل عرصے کے بجائے ایک ماہ تک کنٹریکٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کچھ عرصے پہلے23 ملازمین کے معاہدے ختم ہونے پر توسیع نہیں کی گئی تھی، گذشتہ روز 2سابق ٹیسٹ کرکٹرز و چیف سلیکٹرز وسیم باری اور محمد الیاس سمیت 12 ملازمین کو رخصتی کا پروانہ جاری کیا گیا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ سے ملازمین کو نکالے جانے کا سلسلہ مزید تیزی پکڑے گا۔ ذرائع کے مطابق30 دسمبر تک مزید 150 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔