جامعہ کراچی کے 2 طالبعلم فائرنگ سے جاں بحق ڈاکٹرسمیت 2 زخمی

یونیورسٹی سے نکلنے والے دونوںطلباکوموٹرسائیکل سوار ملزمان نے گلشن اقبال میں نشانہ بنایا


Staff Reporter November 30, 2013
یونیورسٹی سے نکلنے والے دونوںطلباکوموٹرسائیکل سوار ملزمان نے گلشن اقبال میں نشانہ بنایا۔ فوٹو: فائل

گلشن اقبال میں جامعہ کراچی سے نکلنے والے 2طلبا کوموٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،فائرنگ کے دیگر واقعات میں ڈاکٹرسمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسکن چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جامعہ کراچی سے نکلنے والے2طلبا پرگولیاں برسائیں اورفرار ہوگئے ،دونوں کوانتہائی تشیویشناک حالت میں قریب ہی واقع نجی اسپتال لایاگیاجہاں دونوں طلبازخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے بعدازاں مقتولین کی شناخت30سالہ شاداب حسین اور26سالہ حمزہ کے نام سے ہوئیں جوجامعہ کراچی میں شام کی کلاسیں لے کرجا رہے تھے ، مقتولین اکنامکس اور ابلاغ عامہ کے طالبعلم تھے ، پولیس کے مطابق مقتولین دوست تھے اورمسکن چورنگی کے قریب موٹرسائیکل روک کر کھڑے تھے اسی دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کرنشانہ بن گئے ۔



جبکہ پولیس کوعینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کے جسم پربیگ لٹکا ہواتھا، مقتول شاداب انچولی کارہائشی ہے جبکہ وہ انچولی میں قائم امام بارگاہ خیرالعمل کے پیش امام غلام علی وزیری کانواسہ تھاجبکہ حمزہ اہلسنت فرقے سے تعلق رکھتا تھا اوروہ رابعہ فلاور ابوالحسن اصفہانی روڈ کا رہائشی تھا، پولیس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے جبکہ پولیس کوشبہ ہے کہ واقعہ لڑکی کاتنازع بھی ہو سکتاہے ، ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں دونوں طلبا کی ہلاکت کی اطلاع جب ان کے اہلخانہ کو ملی توان کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔جناح اسپتال میں ڈاکٹرزکالونی 96 میس کے قریب35سالہ ڈاکٹراشتیاق کوڈاکوؤں نے مزاحمت پرفائرنگ کرکے زخمی دیا اورفرارہوگئے جبکہ ٹیپو سلطان کے علاقے پی ای سی ایچ بلاک 6ریلوے لائن سے متصل صوبیدار ہوٹل کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 75 سالہ ریحان شاہ زخمی ہوگیا۔