سعودی عرب میں سینی ٹائزر پینے کی ترغیب دینے والے 2 افراد گرفتار

اے پی پی  اتوار 22 مارچ 2020
سوشل میڈیا پرجن افراد نے سینیٹائزپیتے ہوئے وڈیوبنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے،پراسیکیوشن ذرائع ۔ فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پرجن افراد نے سینیٹائزپیتے ہوئے وڈیوبنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے،پراسیکیوشن ذرائع ۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں پولیس نے سوشل میڈیا پرکورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو وائرل کرنیوالے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پراسیکیوشن جنرل نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو بنانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔

پراسیکیوشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد نے سینیٹائز پیتے ہوئے وڈیو بنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے کہ جراثیم کش محلول پینے سے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔