تفتان بارڈر پر تیز ہوائیں چلنے سے قرنطینہ میں خیمے اُکھڑ گئے لوگوں کو پریشانی        

ہمیں سہولیات فراہم کریں یا ہمیں گھر روانہ کریں، قرنطینہ میں موجود لوگوں کی دہائی


ویب ڈیسک March 22, 2020
ہمیں سہولیات فراہم کریں یا ہمیں گھر روانہ کریں، قرنطینہ میں موجود لوگوں کی دہائی ۔ فوٹو : فائل

تفتان بارڈر پر تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے قرنطینہ سینٹر میں خیمے اُکھڑ گئے جس سے وہاں مقیم لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتان بارڈر پر تیز ہوائیں چلنے سے قرنطینہ سینٹر میں خیمے اُکھڑ گئے جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

قرنطینہ میں بلوچستان کے 300 سے زائد افراد موجود

تفتان بارڈر کے قرنطینہ میں مقیم بلوچستان کے 300 سے زائد افراد موجود ہیں جنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سہولیات فراہم کریں یا ہمیں گھر روانہ کریں۔

بلوچستان حکومت نے فوج کی مدد طلب کرلی

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج کی مدد طلب کرلی ہے، بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے، بلوچستان حکومت کے مطابق پاک فوج کو آرٹیکل 245کے اختیارات دیے جائیں گے اور صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔

مقبول خبریں