فواد چوہدری نے کورونا ٹیسٹ کے بعد مکمل آئسولیشن اختیار کرلی

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
بیرون ممالک سے آنے والے افراد اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں ،فواد چوہدری فوٹو: فائل

بیرون ممالک سے آنے والے افراد اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں ،فواد چوہدری فوٹو: فائل

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکا سے واپسی کے بعد مکمل آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری وڈیو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ 3 روز قبل امریکا سے واپس آئے ہیں اور اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، وطن واپسی پر ناصرف خود کو محدود کرلیا ہے بلکہ مکمل آئسولیشن میں ہیں اور اپنے گھر والوں سے بھی نہیں ملے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیٹا ملا ہے کہ جہلم میں 900 سے 1100 افراد بیرون ممالک سے آئے ہیں۔ بیرون ممالک سے آنے والے احتیاط کریں، بیرون ممالک سے آنے والے افراد اپنے گھر والوں سے بھی فاصلہ رکھیں ، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، میری ان سے اپیل ہے کہ خود کو محدود رکھیں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سینیٹائزر استعمال کریں، کورونا بچوں کو زیادہ متاثر نہیں کرتا لیکن بچوں سے بڑوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔