کراچی اور سکھر ایئرپورٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
24 مارچ سے کراچی اور سکھر کی تمام ڈومیسٹک فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں فوٹو: فائل

24 مارچ سے کراچی اور سکھر کی تمام ڈومیسٹک فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں فوٹو: فائل

 کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 24 مارچ سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے لاک ڈاون کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور سکھر ایئرپورٹ 24 مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا کہ دونوں ایئرپورٹ 24 مارچ صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی غیر معینہ مدت کے لئے بند رہیں گے۔

سول ایوی اتھارٹی نے علاقائی سطح پر آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایئر پورٹ بندش کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے خصوصی مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں تمام ایئرلائنز کو کراچی اور سکھر کیلئے اپنی تمام فلائٹس منسوخ کرنے کی احکامات بھی جاری کر دیئے۔۔ دوسری جانب پی آئی اے نے مسافروں کو 24 تاریخ سے فلائٹ منسوخی سے متعلق آگاہ کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔