کمار سنگاکار اور گلین میکسوئل بھی قرنطینہ میں چلے گئے

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
کمار سنگاکارا نے لندن سے واپسی پر کولمبو میں تنہائی  اختیار کی

کمار سنگاکارا نے لندن سے واپسی پر کولمبو میں تنہائی  اختیار کی

سابق سری لنکن کپتان  کمار سنگاراکارا اور آسٹریلوی کرکٹر گلین میکس ویل بھی ازخود تنہائی کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

ایم سی سی کے صدر اور ‏سابق سری لنکن کپتان  کمار سنگاکارا نے واضح کیا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی جاتیں، قرنطینہ کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں، یہ رویہ ہم سب کو اپنانے کی ضرورت  ہے، ہر فرد کو کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر گلین میگس ویل نے از خود تنہائی اختیار کرلی ہے، جارح مزاج بلے باز کے نزدیک  ایک دوسرے کی مدد کرنے  کے لیے خود تنہائی اختیار کر لیں، گلین  میکس ویل کا کہنا ہے کہ لاعلمی  کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں کو  مرنے نہیں دے سکتے۔

یاد رہے کہ کورونا کی اس عالمی وبا میں فٹبال اور دوسری کھیلوں کے کھلاڑی بھی اس مرض کا شکار ہورہے ہیں جس کے بعد از خود تنہائی کو سب سے بہتر آپشن قرار دیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر کھلاڑی یہ پیغام سب کو دینے میں مصروف ہیں کہ سیلف آئسولیشن سے خود بھی اس وبا سے محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔