اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2020
کوٹ ہتھیال کا پورا علاقہ قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے، اے ایس پی ۔ فوٹو:فائل

کوٹ ہتھیال کا پورا علاقہ قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے، اے ایس پی ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بھارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اے ایس پی بھارہ کہو حمزہ امان اللہ کے مطابق کوٹ ہتھیال میں 6 غیر ملکیوں سمیت 13 لوگوں کی جماعت تبلیغ پر تھی، جماعت میں شامل پہلے ایک غیر ملکی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد جماعت میں شامل 5 مزید افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا، جماعت میں شریک باقی 6 افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

اے ایس پی بھارہ کہو کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد کوٹ ہتھیال کے خارجی و داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور پورے علاقے کو قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے، علاقے میں دودھ، کریانہ، بیکری کے علاوہ باقی دکانیں بند کروا دی گئی ہے،  ضلعی انتظامیہ اہل علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گی اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کا انتظار ہے جس کے بعد بھارہ کہو بازار بھی بند کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔