لاہورمیں ٹینکرپھٹنے سے دھماکا؛ 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2020
پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا: فوٹو: فائل

پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا: فوٹو: فائل

 لاہور: شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹنے سے پٹرول پمپ مکمل جل گیا تاہم 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ  کہ ٹینکرمیں  لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔