وزیراعظم کے کورونا وائرس سے متعلق خطاب کا جدید ٹیکنالوجی سے تجزیہ

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2020
وزیراعظم کے چہرے پر دکھ اور فکر مندی کے بعد سب سے زیادہ اعتماد کے تاثرات ریکارڈ کیے گئے: فوٹو: فائل

وزیراعظم کے چہرے پر دکھ اور فکر مندی کے بعد سب سے زیادہ اعتماد کے تاثرات ریکارڈ کیے گئے: فوٹو: فائل

 کراچی: آئی ٹی فرم نے وزیراعظم کے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کا جدید ٹیکنالوجی سے تجزیہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی آئی ٹی فرم نے وزیراعظم کے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کا جدید ٹیکنالوجی سے تجزیہ کیا۔ وزیراعظم کے چہرے کے تاثرات کا مصنوعی ذہانت اورفیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے تجزیہ کیا گیا۔

تجزیے کے مطابق وزیراعظم کے چہرے پردکھ، فکرمندی اورتشویش کے تاثرات کا غلبہ پایا گیا ہے تاہم وزیراعظم کے چہرے پردکھ اور فکر مندی کے بعد سب سے زیادہ اعتماد کے تاثرات ریکارڈ کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔