مردان میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ، ڈی پی او سجادخان


ویب ڈیسک March 28, 2020
ملزم نے ماہا کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر کے قریب نالے میں پھینک دی ،پولیس

مردان میں 8 سالہ بچی ماہا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز جان آباد نوشہر روڈ مردان سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ ماہا کی بوری بند لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی۔ ڈی پی او مردان سجادخان کے مطابق ملزم نے تشدد کے بعد ماہا کو قتل کیا اور لاش گھر کے قریب نہر کے کنارے پھینک دی تھی۔

8 سالہ ماہا گھر سے اپنے لئےچیزیں لینے نکلی تھی، معصوم ماہا گھر کے قریب دکان سے سودا لے کر واپس گھر جارہی تھی کہ ملزم نے اسے اغوا کیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاش کو میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقبول خبریں