دنیا کی سب سے خوفناک بلی

ویب ڈیسک  پير 30 مارچ 2020
یہ بہت ہی معصوم سی بلی ہے جسے انسانوں کے ساتھ کھیلنا اور ڈٹ کر سونا بہت پسند ہے۔ (تصاویر: سوشل میڈیا)

یہ بہت ہی معصوم سی بلی ہے جسے انسانوں کے ساتھ کھیلنا اور ڈٹ کر سونا بہت پسند ہے۔ (تصاویر: سوشل میڈیا)

برن: ’’ژیردان‘‘ نامی اس بلی کے جسم پر کوئی بال نہیں، اس کی کھال گلابی ہے اور پورے جسم پر جھریاں پڑی ہیں جن کی وجہ سے انٹرنیٹ پر یہ ’’دنیا کی سب سے خوفناک بلی‘‘ کے طور پر مشہور ہے۔

یہ بلی سوئٹزرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں سینڈرا فلپی نامی 47 سالہ خاتون نے پالی ہوئی ہے اور وہ اس سے بے حد پیار کرتی ہیں۔

سینڈرا فلپی کے مطابق، جو کوئی بھی پہلی نظر میں اسے دیکھتا ہے، ڈر جاتا ہے لیکن یہ بہت ہی معصوم سی بلی ہے جسے انسانوں کے ساتھ کھیلنا اور ڈٹ کر سونا بہت پسند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بلی پہلی ہی نظر میں بھا گئی تھی۔ تب یہ بہت چھوٹی تھی اور اس کے جسم پر جھریاں بھی بہت کم تھیں۔ مگر جیسے جیسے یہ بڑی ہوتی گئی، ویسے ویسے اس کی جھریاں بھی زیادہ اور نمایاں ہوتی گئیں۔

جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں شیئر کرائیں تو بہت سے لوگ اس بلی کو خلائی مخلوق سمجھ بیٹھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔