آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کی کار میں چوری

چوروں کوشاید بھوک زیادہ لگی تھی انہوں نے پرس میں سے کارڈ نکال کرکھانے پینے کی چیزٰوں کی خریداری کی، کپتان


ویب ڈیسک March 31, 2020
وہ صبح سو کر اٹھے تو بینک کے پیغام سے پتہ چلا کہ اکاونٹ سے کسی نے گڑبڑکی ہے، ٹیم پن: فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کے گھر کے باہر کھڑی کارکے شیشے توڑ کر پرس چوری کرلیا گ

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہوبارٹ میں ٹم پین نے کورونا وائرس کے باعث گھرمیں ہی ٹریننگ کے خیال سے کارکوگیراج میں سے نکال کراس کوجم اورٹریینگ سینٹربنایا تھا، جس کے لیے انہیں اپنی گاڑی کوسڑک پرکھڑی کرنا پڑا۔ گھرکے باہرکھڑی اس کار میں چوری ہوگئی، چورکار میں سے ان کا پرس اور دوسری اشیاء لے گئے۔

ٹم پین کے مطابق وہ صبح سو کر اٹھے تو بینک کے پیغام سے پتہ چلا کہ اکاونٹ سے کسی نے گڑبڑکی ہے۔ باہر جا کر دیکھا تو گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اوراس میں سے پرس غائب تھا، کرونا وائرس کی وجہ سے باہر نہیں جاسکتا اس لیے گھر کے گیراج میں کار نکال کر اسے بطور جم اور ٹریینگ استعمال کررہا تھا۔ اس مقصد کے لیے گیراج میں رسی باندھ کرکورڈرائیورکھیلنے کی مہارت کو مزید بہتر بنانے کی ٹریینگ میں مصروف تھا۔ ٹم پین نے کہا کہ چوروں کو شاید بھوک زیادہ لگی تھی اس لیے انہوں نے پرس میں سے کارڈ نکال کراسے کھانے پینے کی چیزٰوں کی خریداری کے لیے استعمال کیا ہے۔

مقبول خبریں