امریکا میں کورونا وائرس سے نومولود ہلاک، مجموعی تعداد 5 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2020
کورونا وائرس میں مبتلا نومولود ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھا، فوٹو : فائل

کورونا وائرس میں مبتلا نومولود ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھا، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 6 ہفتے کے بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد امریکا میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے کم عمر بچے کی ہلاکت کا واقعہ امریکا میں پیش آیا ہے، 6 ہفتے کا بچہ واشنگٹن کے اسپتال میں ایک ہفتے سے زیر علاج تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار ہوگئی، 9 لاکھ 20 ہزار متاثر

امریکا میں نومولود کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد صرف ایک دن میں 884 افراد ہلاک ہوئے جب کہ  مجموعی تعداد 5 ہزار 116 ہوگئی۔ امریکا بھر میں اس مہلک وائرس کی 2 لاکھ 15 ہزار افراد میں تصدیق ہوئی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مسلمان حج کی تیاریاں موخر کردیں، سعودی وزیر حج

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس اب دنیا کے 206 ممالک اور علاقوں میں پھیل چکا ہے، اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی  کی تعداد 8 لاکھ 57 ہزار 641 ہوگئی ہے جب کہ 42 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکا، اسپین اور اٹلی میں شرح اموات سب سے زیادہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔