- اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
- حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- کراچی: درخشاں تھانے کے لاک اپ میں ملزم ہلاک
- خوش نہیں تو چھٹی کرلیں، چینی کمپنی نے نئی پالیسی متعارف کرادی
- انگلینڈ کے لیجنڈری اسپنر ڈیرک انڈروڈ انتقال کرگئے
- بھرتیوں پر پابندی ختم؛ آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ دستاویزات تیار رکھیں، وزیرتعلیم
- میرپورخاص میں پیپلز بس شروع کرنے اور پنک بس کے دو نئے روٹس لانے کا اعلان
- نجی اکیڈمی کے ٹیچر کی 12سالہ بچے سے بدفعلی، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ
- کے پی حکومت کا روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان
- حکومت نے غیرملکی سپلائرز اکاؤنٹ پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- سڈنی میں دو روز بعد ایک اور چاقو حملہ، پادری سمیت متعدد افراد زخمی
- ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی
- نیا مغربی سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، طوفانی بارشوں کا امکان
- اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلیے سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے
- سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع
- اسٹاک مارکیٹ: ملکی تاریخ میں پہلی بار 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نیند کی کمی بھی درد شقیقہ کی وجوہات میں سے ایک ہے، ماہرین
- زمین کو بچانے کیلئے انسانوں کے پاس صرف 2 سال باقی ہیں، اقوام متحدہ
کنٹینرز میں کورونا کی تشخیص کے لیے لیب کے قیام کی تجویز
کراچی: قومی ادارہ امراض قلب نے حکومت سندھ کو کنٹینرز میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلیے لیب کے قیام کی تجویز دیدی اور کہا ہے کہ حکومت سندھ ہماری تیکینکی سپورٹ سے استعفادہ حاصل کرسکتی ہے۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب کے چیسٹ پین کلینک کی طرز پر کراچی کے 19 ٹاویز یعنی 6 اضلاع سمیت اندرون سندھ کے 29 اضلاع میں کینٹینرز فوری طور پر نصب کرکے کرونا کے مریضوں کی تشخیص کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔
اسپتال کے ایگزیکٹوایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ اسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے حکومت سندھ کو تجویزدی ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع یعنی ضلعی سطح پرکرونا کی ٹیسٹنگ کے لیے قومی ادارہ امراض قلب کے چیسٹ پین chest pain clinic کی طرز پر کینٹینرز میں ٹیسٹنگ کی لیب قایم کردی جایے اور ضلعی ویونین کونسل کی سطح پرعوام کی ٹیسٹنگ کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ یہ معلوم کیاجاسکے کہ صوبے میں کتنے لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔
ڈاکٹر حمید اللہ ملک کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر صوبے کے 29 اضلاع میں کنٹینرز میں کرونا تشخیصی لیب قائم کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔