حکومت سپریم کورٹ اور قوم کو گمراہ کررہی ہے شیری رحمن

نجی کمپنیوں نے حکومتی یقین دہانی کے برعکس گیس، بجلی کے نرخ 40 فیصد بڑھادیے


INP December 02, 2013
مہنگائی اور بے روز گاری نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے، ویب سائٹ پر پیغام۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: امریکا میں سابق پاکستانی سفیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ اور قوم کو گمراہ کررہی ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔



ایک طرف حکومت سپریم کورٹ اور پوری قوم کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرارہی ہے لیکن دوسری طرف پرائیویٹ کمپنیوں نے گیس اور بجلی کے نرخ میںچپکے سے40 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔