پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 اپريل 2020
بھارتی فوج نے پاکستانی علاقے کی نگرانی کیلئے ڈرون بھیجا تھا، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے پاکستانی علاقے کی نگرانی کیلئے ڈرون بھیجا تھا، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون ایل او سی کے ساتھ سانک سیکٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

بھارتی ڈرون نے پاکستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر تک پرواز کی اور اسے پاکستانی علاقے کی نگرانی کیلئے بھیجا گیا تھا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات 2003 کےجنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار اس نوعیت کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔