پاکستان میں بہت جلد مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار ہوسکیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اپريل 2020
فاسٹ ٹریک ایکسپٹنس ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ٹیکینیکل کمیٹی تشکیل دیدی گئی

فاسٹ ٹریک ایکسپٹنس ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ٹیکینیکل کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پی ای سی نے ملک میں مقامی سطح پر تیارکردہ میکینیکل وینٹی لیٹرز کی فاسٹ ٹریک ٹیسٹ کی تیاری کیلئے باضابطہ گائیڈ لائنز تیار کرلی

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک میں مقامی سطح پرتیارکردہ میکینیکل وینٹی لیٹرز کی فاسٹ ٹریک ٹیسٹ کی تیاری کیلئے باضابطہ گائیڈ لائنز تیار کرتے ہوئے منظوری کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ارسال کردی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق فاسٹ ٹریک ایکسپٹنس ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ٹیکینیکل کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں میڈیکل،و کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ کے علاوہ بائیو میڈیکل و پروفیشنل انجینئرنگ ایکسپرٹ شامل ہیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق پی ای سے نے میکینیکل وینٹی لیٹرز کی فاسٹ ٹریک ٹیسٹ کی تیاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی ہے ابتدائی ٹیم میں میڈیکل،و کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ شامل ہیں جس میں ملک کے ٹاپ سول و ملٹری ہسپتالوں کے کارڈیالوجسٹ، انستھیزیسٹ و انتہائی نگہداشت کے ماہرین شامل ہیں جب کہ دوسری ٹیم بائیو میڈیکل و پروفیشنل انجینئرنگ ایکسپرٹ پر مشتمل ہیں۔

دوسری ٹیم میں چیئرمین پی ای سی کے علاوہ ملک کے ٹاپ سول و ملٹری انجینئرز بھی اس میں شامل ہیں، گائیڈ لائنز کے مطابق کمیٹی مقامی طور پر تیار شدہ وینٹی لیٹرز کی جانچ پڑتال کرے گی جسے بعد ازاں منظوری کیلئے ڈریپ کو بھیجا جائے گا۔ گائیڈ لائزن کے مطابق پی ای سی کی جانب سے پیش کردہ گائیڈ لائن کے طریقہ کار کی چھ ماہ بعد از سر نو جائزپ لینے کی تجویز بھی دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔