- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
پیٹرسن نے محمد آصف کو اپنے دورکا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا
لاہور: کیون پیٹرسن نے محمد آصف کو اپنے دورکا خطرناک ترین بولر قرار دے دیا۔
سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولر پر پابندی لگنے کی بہت زیادہ بیٹسمینوں کو خوشی ہوئی ہوگی، یاد رہے کہ کیون پیٹرسن ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2،2 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک بار محمد آصف کا شکار بنے، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ مجھے پاکستانی پیسر دنیا کے مشکل ترین بولر لگے،خدشہ ہی رہتا تھا کہ ان کی گیند پچ پر پڑنے کے بعد نجانے کس جانب گھوم جائے گی۔
کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ محمد آصف کا سامناکرتے ہوئے مجھے کبھی اچھی فارم میں ہونے کا احساس نہیں ہوتا تھا، یقین ہے کہ آصف پر پابندی لگنے پر کافی زیادہ بیٹسمینوں کو خوشی ہوئی ہوگی۔
یاد رہے کہ2010 میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ محمد آصف بھی ملوث تھے، تینوں کرکٹرز کو برطانیہ میں جیل کی ہوا کھانا پڑی، آئی سی سی کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔